خواب میں انگلیاں دیکھنا | خواب نامہ اردو

خواب میں انگلیاں دیکھنا

نگشتان (انگلیاں ): حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگشت پانچ نماز میں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فرزند اور برادر ہیں ۔ اگر کوئی شخص خواب میں خواب میں انگلیاں دیکھنا کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بھتیجے پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی ۔

حضرت کرمانی پری نے فرمایا

حضرت کرمانی پری نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھائیوں اور فرزندوں کا کام درست ہوگا ۔

حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا

اور اگر انگلیوں کو دیوانوں کی طرح بند کیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے اہل بیت کا کار بستہ ہو جائیں گے۔ حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کا انگوٹھا کٹا ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ انگشت شہادت بریدہ یعنی کئی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں تقصیر کرتا ہے۔

خواب میں انگلیاں دیکھنا

حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا

اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے شہر کا بادشاہ یا رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگلیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا فرزند زادہ مرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا ہے کہ پاؤں کی انگلیوں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے

اور اگر پاؤں کی انگلیوں کو سخت اور قوی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہوگی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کا کام بھی نہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت یا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہوگا۔

حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا

حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگلیوں کا دیکھنا چھ وجہ سے پر ہے ۔اول: فرزند ۔ دوم: بھیجے۔ سوم : نوکر ۔ چہارم : دوست پنجم : قوت ششم پنج نماز ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیاں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل بیت سے جدائی ہوگی اور وہ خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔

حضرت خلف اصفہانی ﷺ نے فرمایا

حضرت خلف اصفہانی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا اس کی انگشت شہادت سے دودھ نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا ۔اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگو ہوگی۔

Check Also

khwab main charag dekhna ki Tabeer

khwab main charag dekhna ki Tabeer khwab main charag dekhny ki tabeer in urdu pdf …

khwab main Chaey dekha ki Tabeer

khwab main Chaey dekha ki Tabeer | Tea in Drea Free Pdf download

khwab main Chaey dekha ki Tabeer khwab main Chaey ( Tea) dekhny ki tabeer in …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *