بادام
:حضرت ابن سیرین مﷺ نے فرمایا
کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے بادام سے حاصل ہوگا۔ اگر خواب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدرنعمت اور روزی ملے گی۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں ، کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اور بیماری سے شفاء ہے اور مغز یا بادام کا دیکھنا بہتر ہے۔

:حضرت کرمانی پرسیلی نے فرمایا
ہے ۔ اگر کوئی شخص دیکھے کہ بادام پوست سمیت اس کے پاس ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کوئی چیز تختی کے ساتھ پاۓ گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی کنجوس آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائدہ پہنچے گا۔
:حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا
ہے کہ خواب میں بادام کا د بیچنا مال اور نعمت ہے ۔لیکن اگر بادام کو پوست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور رینج کے ساتھ ملے گا۔ اور اگر بادام کو بغیر پوست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال وزر آسانی کے ساتھ ملے گا۔ حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ اول: پوشید ہ مال حاصل ہوگا ۔ دوم: بیماری سے شفاء پاۓ گا ۔