باغ دیدن (باغ دیکھنا)
:حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا
کہ خواب میں باغ دیکھنا عورت ہے اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل در بیحان بوتا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند صالح پیدا ہوگا . اور اگر دیکھے کہ باغ میں شفاء ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑ کا آۓ گا ۔ جو جلدی علم و ادب سیکھے گا ۔اور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحان کا دستہ ہے اور اٹھا کر اس کوسونگھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑ کا دلیر، دانا اور عقل مند ہوگا اور بوۓ ریحان فرزند کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کوسبز اور آباد پانی جاری والا اور گل والا دیکھے اور اس میں سے میوے کھاۓ اور اس کے پاس بھی ہیں اوراپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ باغ میں آباد ہے اور درختوں کے میوے کھا تا ہے تو دلیل ہے کہ مالدارعورت ملے گی اور اس سے مال و نعمت پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درختوں کی پت جھڑی ہورہی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آب رواں ہے اور عورت صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حورالعین پاۓ گا اور دلیل ہے کہ شہادت کا درجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو سی نے دیا ہے اور اس باغ کے میوے کھا تا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مالدارعورت ملے گی اور اس کا مال کھاۓ گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گا اور اس پر غالب آۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔

:حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ نے فرمایا
کہ خواب میں باغ بزرگوار با مال و جمال مرد ہے ۔اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک محمد وباغ لگایا ہے اور اس میں میرے گلے ہوئے ہیں اور گل در یامین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت شہادت پر ہوگی ۔ کیونکہ میر سب بہشت کی صفات ہیں ۔ اوراگر ایام گرم میں باغ معلوم یا نا معلوم دیکھے اور اس کے میوے شیر میں ہوں اور دوستوں کے پتے گرے ہوۓ ہوں تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب ہوگا۔اس حال میں کہ بادشاہ اپنے خدم وشم سے بچھڑا ہوگا۔ اوراگر سبز باغ کو تابستان میں سرسبز اور میوؤں سے پر اور اس میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھاڑ کر خراب کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا اور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا اور یاوہ معزول ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو نا گہانی موت آۓ گی اور اگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پاۓ گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر خیر و منفعت پاۓ گا ۔
:حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا
کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ کو خواب میں دیکھنا لوگوں کا بقدر ہمت کا روبار کا شغل ہے ۔ اگر باغ میں سبرہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شغل نیک ہوگا اور کام آراستہ ہوگا ۔ اور اگر ہاگ کو سبزے اور میوؤں سے خالی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہوگا ۔ اور اگر باغ سے میوے کھاۓ ہیں تو دلیل ہے کہ اس قد ر صاحب باغ سے فائد ہ اٹھاۓ گا ۔اور اگر بہار اور گرمیوں کے دنوں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے ۔ چنانچہ اس میں سبزہ اور کوئی درخت نہ دیکھا تو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جور وستم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگایا ہے اور درخت لگاۓ اور میوہ لگایا تو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا ۔ مال اور فرزند حاصل ہوں گے ۔ اور اگر اس باغ میں موسمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پاۓ گا۔