بوز بیند ( بندر )
حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا
کہ بند خواب میں ایک فریبی اور ملعون دشمن پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بندر کے پاس بیٹھا ہے اور وو اس کا مطیع ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پر غالب آۓ گا اور اس کو مطیع کرے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ بندر کے ساتھ لڑا ہے اور اس سے ڈر گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا اور شفاء پاۓ گا ۔ یا اس کے جسم پر عیب ہو گا اور اس سے خلاصی نہ پاۓ گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی ﷺنے فرمایا
کہ اگر دیکھے کہ بندر کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گوشت کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اریج اور عیب میں گرفتار ہوگا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو بندر بخشا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے ساتھ دشمنی ظاہر کرے گا۔
حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا
کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بندر کو مارا ہے تو اور اگر دیکھے کہ بندر گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ یہودی اس کی عورت سے فساد کرے گا اور بندر یا خواب میں فسادی عورت جادو گر ہوتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ہندراس کے گھر میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس گھر میں عورت جادو کرے گی اور اگر دیکھے کہ بندراس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس کا نقصان کرے گی۔ اور اگر شخص خواب میں دیکھے کہ بندر نے اس کو کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ وہ پیار ہوگا یا اپنے عیال سے گالی گلوچ سنے گا۔ اور اگر خواب میں کوئی دیکھے کہ بندر نے اس کو کوئی چیز دی ہے یا اس نے اس سے لے کر کھائی ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال بر بادکرے گا ۔