(بره( بره ( بکری کا بچہ
:حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا
کہ خواب میں یعنی ، بکری کا بچہ دیکھنا خوا ونر ہو خواہ مادہ ہو اس کی تاویل فرزند ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بکری کا بچہ پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آۓ گا اور اس پر ہو گا یعنی باپ کی طرح ہوگا اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچہ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کے بچے کا گوشت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم واندوہ پہنچے گا۔

:حضرت ابراہیم کرنی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا
کہ بکری کا بچہ خواب میں دیکھنا خیرو منفعت ہے اوراس کی بڑھائی اور چھوٹائی کے مطابق نیکی اور مال حلال بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا بچہ ہے تو اسی قدر مال اور قیمت پہنچنے کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بکری کا بچہ مارا اور اس کو کھایا ہے لیکن گوشت کے لئے ذبح نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے مصیبت پہنچے گی۔ حضرت جعفر صادق باللہ نے فرمایا ہے کہ بکری کے بچہ کا خواب میں دیکھنا چھا رویہ پر ہے ۔ اول فرزند ، دوم مال حلال ،سوم معیشت ، چہارم غم واندوہ۔