تازیانہ ( کوڑا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا
کہ خواب میں چھیلا ہوا کوڑا دیکھنا دلیل ہے کہ اس کا کام مراد اور انتظام سے ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کوڑا چھیلا ہوا نہیں ہے تو اس کوڑے کے اندازے پر شرف اور بزرگی کی دلیل ہے ۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ نواب میں کوڑے کا دیکھا تھوڑے مال کی دلیل ہے ۔ جس قدر کہ صاحب خواب کا قد ر ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے کوڑے کا چپڑ اٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کوئی بزرگ اور مال جدا ہوگا ۔
حضرت ابن سیرین نبیﷺ نے فرمایا
کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے خواب میں کسی کوکوڑا مارا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کام میں مشغول ہو گا اور اس کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑ ہاتھ سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ جو کام کرتا ہے اس کو نہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ جب اس کے کوڑا مارا ہے اس کے جسم سے خون جاری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ رینج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس سے خون نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ ہر ایک کوڑے کی ضرب پر ایک ایک ورم پاۓ گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رﷺ نے فرمایا
کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کوڑے لگے ہیں تو دلیل ہے کہ مارنے والے سے مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑے کے زخم سے خون جاری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑے کا زنم اس کے جسم پر رہا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے کوڑے لگے ہیں اور مارنے والا کا پری نہیں ہے تو دلیل ہے کہ ایپا تک مال پاۓ گا۔
حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا
ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت اچھا کوڑا ہے یا اس کی ری ریشم کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑا لکڑی کا ہے تو یہ اس کے قوی حال ہونے کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا کور اچمڑے کا ہے یا تسمہ چمڑے کا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ خیر و منفعت یاۓ گا ۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوڑ ااس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے، کہ اس کا فرزند مرے گا یا اپنے کام سے معزول ہو گا اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گھوڑے پر بیٹھا ہے اور اس کو کوڑا مارتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کی جگہ کام کرے گا اور اس کا اس یا ہے اوراس کوکو پر احسان دھرے گا۔ اوراگر کوئی دیکھے کہ کسی کی پشت پر کوڑے مارتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی مال حرام پاۓ گا ۔ یا مارنے والا اس کو تہمت گناہ لگاۓ گا ۔ اور اگر اپنی پشت پر تازیانہ کا زخم دیکھا ہے اور مارنے والا کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین اور دنیا کا شغل تمام ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی پر کوڑے مارے ہیں اور کوڑا پارہ پارہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ متفرق ہوں گے اور اگرکسی کو بے اندازہ کوڑے مارے تو دلیل ہے کہ اس کوغم واندوہ پہنچے گا۔
حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا
ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں خواب دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں چھوٹا کوڑا تھا اور پھر وہ لمبا ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی زبان دشمن پر دراز ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ کوڑ اور از تھا اور پھر کوتاہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر غلبہ کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق دل نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوڑے کا دیکھنا یا کی وجہ پر ہے ۔ اول شورو خروش ۔ دوم جھگڑا۔ سوم مشکل کام کا آسان ہونا۔ چہارم سفر اور جدائی ۔ پنجم بزرگی اور مال ۔