تریج (لیموں نہینبو )

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا
ہے کہ لیموں اگر چہ کسی قدر زرد ہوتا ہے ۔ لیکن خوشبودار اور خوش ذائقہ اور دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا نیک ہے ۔ اگر کوئی ایک تریج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے ۔ اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پاۓ گا۔ درخواب میں سبز ترنج کا وکیناز رد سے بہتر ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے ترنج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی ہوگی اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے تریج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیر سے پیدا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کوفرزند حاصل ہوگا۔