خواب میں سورج دیکھنا|آن لائن فری تعبیر

:آفتاب(سورج)

:حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا

کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزر گوار ہوتا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملک میں لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یا بزرگی پاۓ گا ۔ یا بادشاہ کا دوست اور مقرب ہوگا اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہوگا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا ،تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ساتھ جنگ اور خصومت کرے گا اور سلطنت برقرار رہے گی ۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے نور لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے ملک لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کو پکڑا ہے ،لیکن آسان سے نہیں اور اس کی شعاع اور نور بھی نہیں ہے اور تاریک و تیرہ ہے تو غم سے نجات پاۓ گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب تاریک اور سیاہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہوگا ۔

:حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا

ہے کہ خواب میں آفتاب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے اور چاند وزیر اور زہرہ عورت اور عطار د بادشاہ کانشی اور مریخ شاہی پہلوان اور باقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں ۔ حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتے ہیں ۔ چنانچہ حق تعالی نے اپنے کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا ہے: انسی رايت أحد عشر كوكبار والشمس والقمر رايتهم لي ساجدین ۔ (میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں )۔ اور جو زیادتی اور کمی آفتاب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے تو ماں باپ اور بھائیوں پر دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چپکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابر وغیرہ آفتاب کے نور کوڈھانپتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطر ناک ہو گا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاہی سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہوکر جلدی شفا ء پاۓ گا ۔ اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر ری یا دھاگہ لڑکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مد داور قوت حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گر جاۓ گا۔ ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا اور جہان کے سب بادشاہ اس کے تابع ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ سورج ، چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہو جاۓ گا ۔ خاص کر اگر ظالم اور تمگر بھی ہے ۔

:حضرت کرمانی بیﷺ نے فرمایا

کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دل ملک میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ دو آفتاب آ پس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کر یں گے اور اگر آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے کہ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہوگا اور ملک سے بے بہرہ ہوگا ۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب میں دیکھنے والا دونوں غموں میں مبتلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج وم ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کوکسی چیز نے چھپالیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بادشا لشکر سمیت دشمن سے شکست پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہوگا۔ حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا چہرہ آفتاب کی طرف ہے ۔ پھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ پہلے کا فرتھا۔ پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہو جاۓ گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی ناامید چیز سے رنج پاۓ گا ۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کر تے ہوۓ دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور حشمت اور بزرگی پاۓ گا۔

:حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا

ہے کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پر ہے۔ اول: خلیفہ ۔ دوم: سلطان بزرگ ۔ سوم : رئیس ۔ چہارم : حاکم بزرگ ۔ پنجم : عدل بادشاہ۔ششم : رعیت کا فائدہ۔ ہفتم: مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد بہشتم: نیک اور روشن کام ۔ اور بھی آپ نے کیا ہے کر کے ہوا کرتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کر کے اپنا مصاحب بناۓ گا

Check Also

khwab main charag dekhna ki Tabeer

khwab main charag dekhna ki Tabeer khwab main charag dekhny ki tabeer in urdu pdf …

khwab main Chaey dekha ki Tabeer

khwab main Chaey dekha ki Tabeer | Tea in Drea Free Pdf download

khwab main Chaey dekha ki Tabeer khwab main Chaey ( Tea) dekhny ki tabeer in …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *