برنج ( چاول )
:حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا
کہ خواب میں چاول د یکھنا مال ہے جو بقدر چاول): چاول دیکھنے کے حاصل ہوگا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی پیلے نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پکے ہوئے چاول کھا تا ہے تو دلیل ہے کہ مراد پوری ہوگی اور خیر و نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ پلاؤ کھایا ہے تو زیادہ بہتری اور نیکی کی دلیل ہے اور دودھ چاول کا کھانا نہایت ہی بہتر ہے ۔اور دیکھے کہ دہی چاول کھا تا ہے تو اس سے غم واندوہ کی دلیل ہے ۔

:حضرت جعفر صادق ﷺ نے فرمایا
کہ خواب میں چاولوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔اول مال و دولت ، دوم مراد کا حاصل ہو تا سوم خیر ومنفعت ہے جو اس کو پہنچے گی۔