c45bc34d 86b1 4ef8 8c34 88b417c9d8ed

خواب میں آنکھ دیکھنا | آن لائن خواب کی تعبیر

خواب میں چشم ( آنکھ ) دیکھنا

چشم (آنکھ ): حضرت ابن سیرین پﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھ کا کھنا ایک بینام کو دیکھنا ہے کہ جس سے راہ ہدایت پاۓ گا ۔ گر بہ چشم بدعت ہے ۔اور گلابی آنکھ فرزند ہے خواب میں چشم آنکھ دیکھنا ۔اور اگر دیکھے کہ خودنا بینا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ راہ ہدایت سے گم ہوگا یا اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہوگئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا نصف دین ضائع ہو گیا ہے یا اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے ۔ یا اس کے ایک ہاتھ یا ایک پاؤں یا جسم کے ایک حصے پر مصیبت آۓ گی یا اس کے کام کا نصف خراب ہوگا ۔

حضرت کرمانی ﷺ نے فرمایا

حضرت کرمانی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آنکھ میں سرمہ لگایا ہے تو دلیل ہے کہ دین کی اصلاح تلاش کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرے سے اس کا مقصد نہ بنت اور آرائش ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے باامانت اور دین دار ظاہر کرتا ہے تا کہ ان میں عزت پاۓ ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سی نے سرمہ دیا ہے تا کہ آنکھ میں ڈالے تو دلیل ہے کہ وہ ظاہر اور باطن میں دورو یہ منافق ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی آنکھیں ہیں اور سب چیزوں کو کامل طور پر دیکھتا ہے تو یہ صلاح دین کی دلیل ہے اور شریعت کے فرائض اور سنتیں اچھی طرح سے بجالاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ نکال دی ہے تو دلیل ہے کہ جس چیز سے اس کی آنکھ روشن تھی ۔ جیسے عورت ،فرزند ، مکان ، باغ اس کی نظر سے غائب ہو جاۓ گا ،ایسا کہ پھر نہ دیکھے گا۔

c45bc34d 86b1 4ef8 8c34 88b417c9d8ed 1

حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا

حضرت جابر مغربی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر لوہے کی آنکھ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا پردہ پھٹے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھوں پر ورم ہے کہ آنکھ کھل نہیں سکتی ہے تو دلیل ہے کہ مخالف آدمی کی صحبت میں بیٹھے گا ،اور اگر آنکھ کے نور میں ضعف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اطاعت کرنے میں نقصان پہنچے گا ۔اور اگر اپنی دونوں آنکھیں نکلی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ دین شریعت سے بے بہرہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے کے درمیان ایک آنکھ ہے تو دلیل ہے کہ دین کے بارے میں اپنی زبان سے نالائق باتیں کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں روشن ہیں اور لوگ معلوم کرتے ہیں کہ اندھی ہیں یا اندھرا تا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین کا باطن ظاہر سے بہتر ہے ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی سیاہ چشم کئی ہوگئی ہے ۔ تو یہ بدی اور حال کے بدلنے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالی ہے:ونحشر المجرمين يومئذزرقا ۔(اور ہم گنہگاروں کو قیامت کے دن گر بہ چشم کر کے اٹھائیں گے )۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھیں سفید ہو کر پھر سیاہ ہوگئی ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہوگا یا کسی سے جھگڑا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ آنکھ سیاہ ہوگئی ہے اور سفیدی نہیں رہی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ متکبر ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ پر آفت پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے بیٹوں کوکوئی آفت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ سی نے ایک اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کی ایک آنکھ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کوراہ سے لے جاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو آنکھ با ندھی یا ہاتھ میں لی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا مال کو نقصان ہوگا ۔ یا گناہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ سے خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم ہوگا یا اس کے مال کا نقصان ہوگا۔

حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا

حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آنکھ کان ہوگئی ہے اور کان آنکھ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ لڑ کی والی عورت کرے گا اور دونوں سے جماع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ کف دست پر ہے تو دلیل ہے کہ مال پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں سفیدی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ فرمان حق تعالی ہے: وابيضت عيناه من الحزن ۔ ( غم کے مارے اس کی دونوں آنکھیں سفید ہوگئیں ہیں)۔ . بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت دانیال ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری دائیں آنکھ بائیں آنکھ کو بو سے دے رہی ہے ۔ آپ نے تاویل میں فرمایا کہ اے مرد! خدا سے ڈراور توبہ کر اور آئندہ اپنے ہمسایہ کی عورت سے خیانت نہ کر ۔ تا کہ تو حق تعالی کے عذاب سے امن میں رہے ۔صاحب خواب نے عرض کیا میں نے تو بہ کی ہے۔

حضرت جعفر صادق اس نے فرمایا

حضرت جعفر صادق اس نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھ کا دیکھنا سات وجہ یہ ہے ۔اول: روشنائی ۔ دوم : ہدایت دین ۔سوم : اسلام ۔ چہارم : فرزند پنجم : مال ششم علم ہفتم : مال اور دین کی زیادتی ۔

c45bc34d 86b1 4ef8 8c34 88b417c9d8ed

Check Also

khwab mian Chori dekhna ki Tabeer

khwab mian Chori dekhna ki Tabeer | knife in dream free pdf download

khwab mian Chori dekhna ki Tabeer khwab main chori(knife) dekhny ki tabeer in urdu pdf …

khwab main charag dekhna ki Tabeer

khwab main charag dekhna ki Tabeer khwab main charag dekhny ki tabeer in urdu pdf …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *