Ahmed Raza Khan Barelvi
ala Hazrat Ahmed Raza Khan Barelvi

اعلی حضرت کی حق گوئی
ایک دن آپ رحمۃ اللہ علیہ کے استاد گرامی بچوں کو تعلیم دے رہے تھے کہ ایک لڑکے نے سلام کیا استاد نے جواب میں فرمایا ” جیتے رہو اس پر حضور اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا بی تو جواب نہ ہوا ”وعلیکم السلام“ کہنا چاہیے تھا آپ کے اس جذ بہ اظہار پر آپ کے استاد بے حد مسرور ہوۓ اور آپ کو بڑی بڑی نیک دعاؤں سے نوازا۔ قربان جائیے! آپ کو ابتدائے عمر ہی میں اسلام کا کتنا بلند فکر وشعور عطا ہوا تھا۔
Peer jamat Ali shah پیر سید جماعت علی شاہ
میرے نائب مولانا احمد رضا خان ہیں بار گاو نوعیت میں مقام اعلی حضرت”
علی پور سیداں ضلع سیالکوٹ کے مشہور و معروف بزرگ امیر ملت حضرت مولانا الحاج پیر سید جماعت علی شاہ صاحب نقشبندی مجددی محدث علی پوری علیہ الرحمہ کی ذات گرامی محتاج تعارف نہیں۔ انہیں کا واقعہ ہے کہ اپنے ناناجان قطب اقطاب جہاں شہنشاہ بغدادسرکار غوث عظم بھی بند کی زیارت کا شرف حاصل ہوا تو آپ سے سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا: ”ہندوستان میں میرے نائب مولانا احمد رضاخان ہیں“ چنانچہ امیر ملت حضرت پیر سید جماعت علی شاہ صاحب اعلی حضرت کی زیارت کے لیے بریلی تشریف لاۓ اور اعلی حضرت سے یہ خواب بھی بیان کیا۔