20220930 165822

Ghusal (Shower) k Masail ka Hal via Hadees

today we are sharing very important daily life topic. In this article we are teach you how to bath janaba in Islam. You can also learn about what is the meaning of janaba bath in Urdu. Whenever a bath is compulsory for men or women. You can also read about the right way of bath in the light of hadees and Sahrah.

20220930 165822

حدیث نمبر 01

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی عورت کے چاروں شانے کے درمیان بیٹھے پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہوگیا اگرچہ انزال نہ ہوا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

؎ اس کی شرح وہ حدیث ہے جس میں فرمایا گیا کہ جب ختنہ ختنہ میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے،وہی یہاں مراد ہے یعنی جب مشتہات عورت سے صحبت کی جائے اور حشفہ غائب ہوجائے تو غسل واجب ہوگیا۔چار شانوں سے چار ہاتھ پاؤں مراد ہیں،اور بیٹھنے کا ذکر اتفاقًاہے،ورنہ جس صورت سے بھی صحبت ہو غسل واجب ہے۔بہت چھوٹی غیر مشتہات بچی اورجانورسے صحبت کرنے میں انزال شرط ہے بغیر انزال غسل واجب نہیں

حدیث نمبر 02

روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ حضرت ام سلیم نے عرض کیا ۱؎ یارسول اللہ یقینًا اللہ تعالٰی حق سے نہیں شرماتا کیا عورت پر غسل واجب ہے جب اسے احتلام ہو فرمایا ہاں جب پانی دیکھے۲؎ تو ام سلیم نے منہ چھپالیا اور بولیں یا رسول اللہ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے۳؎ فرمایا ہاں تمہارا ہاتھ گرد آلود ہو ورنہ بچہ اپنی ماں کے ہم شکل کیوں ہوتا ہے۴؎ (مسلم،بخاری

شرح حدیث

۱؎ آپ کے نام میں اختلاف ہے،کنیت ام سلیم ہے،مالک ابن نضر کے نکاح میں تھیں،ان سے حضرت انس پیدا ہوئے،مالک کے قتل کے بعدابوطلحہ کے نکاح میں آئیں،اس وقت تک ابو طلحہ مشرک تھے تو آپ نے اس شرط سے نکاح کیا کہ وہ مسلمان ہوجائیں۔۲؎ یہ حدیث گزشتہ حدیث کی تفسیر ہے یعنی خواب کی صورت میں بغیر تری دیکھے غسل واجب نہیں خواہ منی ہو یا مذی،کیونکہ کبھی منی پتلے ہونے کی صورت میں مذی محسوس ہوتی ہے۔۳؎ اس سےمعلوم ہوا کہ جو بیبیاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آنے والی ہوں انہیں احتلام بھی نہیں ہوتا،یعنی رب تعالٰی انہیں زنا کے خیال سے بھی پاک رکھتا ہے،یہ ہے ازواج پاک کی عصمت۔۴؎سبحان اﷲ !کیسا حکیمانہ جواب ہے۔مقصد یہ ہے کہ احتلام کی علت یا احتلام کی وجہ منی ہے اورمنی عورت میں بھی ہے،لہذا احتلام بھی عورت کو ہونا چاہیئے۔اور منی کا ثبوت یہ ہے کہ کبھی بچہ ماں کی ہم شکل ہوتا ہے جب ماں کی منی باپ کی منی پر غالب ہو۔ہاتھ کا خاک میں ملنا بددعا نہیں بلکہ عرب والے کبھی محبت میں بھی یہ کلمہ بولتے ہیں جیسے اردو میں منڈی،مشٹنڈی،پنجابی میں رڑ جانئیں اوترجانئیں وغیرہ۔

حدیث نمبر 03

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم میں ایسی عورت ہوں جو اپنے سر کے بال گوندھتی ہوں تو کیا جنابت کے غسل کے لیئے انہیں کھولا کروں فرمایا نہیں تمہیں یہی کافی ہے کہ اپنے سر پر تین لپ پانی ڈال لیا کرو۔پھر اپنے پر پانی بہالیا کروتوپاک ہوجاؤ گی ۱؎ (مسلم

شرح حدیث

۱؎ اسی بناء پرفقہاءفرماتے ہیں کہ عورت پرغسل میں سارے بال بھگونا فرض نہیں تمام کی جڑیں بھیگ جانا کافی ہیں۔اگر مرد کے بال ہوں تو پورے بھگونے پڑیں گے۔تین بار کی قید یقین حاصل کرنے کے لیے ہے ورنہ اگر ایک لپ سے ہی تمام جڑوں میں پانی پہنچ جائے تو کافی ہے۔اوراگرتین لپوں میں بھی نہ پہنچے تو ڈالنا ضروری ہے اور اگر اتنے سخت بال بندھے ہوں کہ بغیر کھولے ہوئے تمام کی جڑیں نہ بھیگ سکیں تو کھولنا ضروری ہیں۔

Check Also

islami-names-for-boys-girls

Boy islmic name with meanings

Boy islmic name There are many Islamic names for boys, each with its own meaning …

IMG 20221229 164757

Naye Saal ki Dua in Arabic with Urdu Translation

Naye Saal ki Dua Hadees ki Kitabon me hai kiJab naya saal Shuru Hota to …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *