Jadu Tona Urdu Poetry


کوئی ایسا جادو ٹونہ کر

میرے عشق میں وہ دیوانہ ہو

یوں اُلٹ پُلٹ کر گردش کی

میں شمع وہ پروانہ ہو

زرہ دیکھ تو چال ستاروں کی

کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا

کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ

جو کر دے بخت سکندر سا

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر

کوئی اُس کی کاٹ نہ کر پائے

کوئی ایسا دے تعویز مجھے

وو مجھ پر عاشق ہو جائے

کوئی فال نکال کرشمہ گر

میری راہ میں پُھول گلاب آئیں

کوئی پانی پھونک کے دے ایسا

وہ پیئے تو میرے خواب آئیں

کوئی ایسا کالا جادو کر

جو جگ مگ کر میرے دن

وہ کہے مبارکؔ جلدی آ

اب جیا نہ جائے تیرے بن

کوئی ایسی راہ پہ دال مجھے

جس راہ سے وہ دلدار ملے

کوئی تسبیح دم درود بتا

جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن

کوئی سانپ نکال پٹاری سے

کوئی دھاگا کھینچ پراندے کا

کوئی منکا اچھا دھاری سے

کوئی ایسا بول سکھا دینا

وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں

کوئی ایسا امل کروا مجھ سے

وہ جانے جان نثار ہوں میں

کوئی ڈھوند کہ وہ کستوری لا

اُسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں

جو مرضی میرے یار کی ہو

اُسے لگے میں بلکل ویسا ہوں

کوئی ایسا اصمِ عاظم پڑھ

جو اشک بہا دے سجدوں میں

اور جیسا تیرا داوا ہے

محبوب ہو میرے قدموں میں

پر عامل رک اک بات کہوں

یہ قدموں والی بات ہے کیا

محبو ب تو ہے سر آنکھوں پر

مجھ پتھرکی اوقات ہے کیا

اور عامل سُن یہ کام بدل

یہ کام بہت نقصان کا ہے

سب دھاگے اُس کے ہاتھ میں ہیں

جو مالک قل جہان کا ہے

Check Also

romantic barish poetry

Romantic Barish Shayari Urdu | New Rain Poetry Quotes Sms Text

Barish Shayari Barish is a very joyful weather for men, women, young boys, girls, Romantic …

Judai Sad Poetry Urdu | Sad Poetry 2022

‏تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہےہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیںکچھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *