یبروج (مردم گیاہ، لکہنی بوٹی ): بنی ہوئی ۔ ایک گھاس کی جڑ ہیں جو کہ آپس میں گلے ملے ہوئے مرد اور عورت کی شکل میں ہوتی ہیں ۔ واضح رہے کہ پیروج بوٹی کوابر وصنم بھی کہتے ہیں اور یہ آدمی کی صورت میں ہوتی ہے ۔حضرت ابن سیرین ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس یا بروسنم بوٹی تھی یاکسی حضرت نے اس کو دی تو دلیل یہ ہے کہ وہ کسی مرد کمینہ اور پست قد کی خدمت میں مشغول ہووے اور اس سے زحمت و تکلیف پاۓ اور اگر دیکھے کہ اس نے بیروج بوٹی کھائی تو دلیل ہے کہ وہ کسی اس صفت کے مرد کے مال میں سے کچھ کھاۓ گا۔ اور دیکھنا پیروج بوٹی کا خواب میں کسی منفعت کا باعث نہیں ہوتا۔