یافتن کان ہا (پا نامختلف چیزوں کی کانوں کا ) : حضرت ابن سیرین ﷺ فرماتے ہیں کہ ہر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی پہاڑ کوکھودا اور اور وہاں سے ایک سونے کی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ بمو جب اپنی قدر کے کوئی ولایت وحکومت پاۓ اور اگر خواب دیکھنے والا صلح ونیکو کاراور پارسا اور اہل دین ہو تو دلیل یہ ہے کہ حق تعالی اس کو علم اور حکمت نصیب کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چاندی کی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت جو بزرگ و رئیس لوگوں میں سے ہو زوجیت میں لاۓ گا جو کہ باجمال اور مالدار بھی ہوگی ۔ اور بعض معبر کہتے ہیں کہ اس کے ہاں کوئی فرزند مبارک پیدا ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان تانبے کی یا پیتل کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار و رئیس بد کردار بے رحم کے ساتھ صحبت و ملاقات ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان قلعی یا را نگ یا ٹین کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوبصورت اپنی زوجیت میں لائے گا۔ اور اگر دیکھے کی اس نے کوئی لوہے کی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سردار و رئیس قوی کے ساتھ ملاقات وصحبت ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی بلور کی کان پانی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے یا عورت کی طرف سے کوئی منفعت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان زبر جد اور زمرد کی ہے جو ہرات کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص صاحب مال اور صاحب جاہ ہوگا ۔اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی کان یاقوت کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مال و دولت زیادہ ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی فیروز و کی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ ویمن پر ظفر ہاۓ گا ۔ اور اس کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عقیق کی کوئی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے نفع پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان شبہ کی پائی ( جو کہ قیمتی اور نہایت مفید پتھر ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی سردار رئیس کے ساتھ کوئی گفتگو کرے گا ۔اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کوئی کان لعل کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ کوئی جاہ وحشمت پاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان نوشادر کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ اندوہ غمناک ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی نمک کی کان پائی ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی بزرگ یا رئیس سے منفعت پاۓ گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سرمہ کی کان یا راک یعنی پھلوی کی پائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی کان گل زردیعنی زردٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کان گل سفید یا سفید مٹی یا کھر یامٹی کی پائی تو دلیل ہے کہ کسی سردار رئیس کے ساتھ اس کی صحبت و ملاقات ہوگی ۔
