Baraf Jami Hoi Dekhnay Ki Tabeer
Khwab mein Yakh Baraf Jami Hoi Dekhnay Ki Tabeer in Urdu. Baraf ko khawabon ki tabeer. Khwab Nama e Yousaf.
یخ ( برف جمی ہوئی ): حضرت دانیال نے فرمایا ہے کہ یخ یعنی برف جمی ہوئی کا دیکھنا خواب میں کوئی غم واندوہ ہوا کرتا ہے ۔ خاص کر جبکہ اس کو اپنے وقت پر دیکھے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ جمی ہوئی برف کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بہت روزی پاۓ گا ۔مگر یہ کہ جب وہ برف بہت سی اور بے مزہ انداز دیکھے جوجہ اپنے وقت یعنی سردیوں کے موسم میں ہو ۔اور اگر دیکھے کہ وہ کچھ برف صاف ستھری اپنے گھر کو لے جا رہا تھا تو دلیل ہے کہ بقد راس برف کے وہ وہ کوئیمال جمع کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ گرمیوں کے موسم میں کوئی برف پاکیزہ اور صاف تھی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی مال حلال جمع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ برف میلی کچیلہ اور شیخ کی تھی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی مال جمع کرے گا جو کہ حرام سے ہوگا ۔اور اگر دیکھے کہ سردیوں کے موسم میں برف پا کیز دو صاف خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے عیش کو خوب اچھی طرح گزارے گا اور اپنے روزگار سے منفعت دیکھے گا اور اس کے دوستوں کے دل اس سے شاد ہوں گے ۔حضرت جابر مغربی ﷺ فرماتے ہیں کہ درمیان سردملکوں کے موسم میں برف کو خواب میں و یکھنا دلیل خیر و منفعت اور تندرستی پر ہے ۔ اور اگر گرم ملکوں میں دلیل قحط اور تنگی اور اندوہ ہے ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ بیخ لینی جمی ہوئی برف اور برق یا بجلی کا خواب میں دیکھنا جو درمیان سردملکوں کے ہو دلیل فراخی نعمت پر ہوتا ہے اور گرم ملکوں میں دلیل قحط او را ندوہ ہوا کرتا ہے ۔حضرت امام جعفر صادق ﷺ نے فرمایا ہے کہ بیخ یعنی برف جمی ہوئی خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول : روزی فراخ ۔ دوم زندگانی سوم مال ۔ چہارم: نرخ ارزاں ۔ پنجم غم واندوہ ششم فقط گی۔
