یاقوت (ایک جواہر کا نام مشہور ہے ): حضرت ابن سیرین ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ یا سبنر تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت یا کنیزک نیک و خوب اس کو حاصل ہود یے یا اس کے ہاں کوئی لڑکی خوبصورت پیدا ہووے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت عیب دار تھا تو دلیل ہے کہ دو کنیرک یا و عورت جو کہ دور کھتا ہو اس پر حرام ہو جائے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سبر تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت خوب اور اچھی با اصل و با نصب زوجیت میں لاۓ گا ۔اور اگر وہ کوئی عورت رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یا قوت مغوش یعنی غیر خالص تھا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مفسد ہوگا ۔ حضرت اسماعیل اشعث ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت سرخ تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت تو نگر و مالدار اور باجمال زوجیت میں لاۓ گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کوئی یاقوت زرد تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورت بیمار ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ یاقوت سفید تھا تو دلیل ہے کہ کوئی عورت کنواری اور زاہدہ اور صالح اور مصلح و نیکو کار ہوگی ۔ حضرت امام جعفر صادق ﷺ نے فرمایا ہے کہ خواب میں یاقوت کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔اول :مال ۔ دوم : کنیرک ۔سوم بعلم ۔ چہارم : بیٹا۔ پنجم: مردنیک ششم :لڑ کی کنواری۔
