یشم یا یشب ( سنگ یشم ) : ایک بھی پتھر کا نام ہے جوکہ سبزی مائل ہوتا ہے۔ اس کو سنگ یشم کہتے قیمتیہیں۔حضرت ابن سیرین ﷺ فرماتے ہیں کہ خواب میں سنگ یشب کا دیکھنا کسی عورت بے اصل پر دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس کوئی انگشتری یا انگوٹھی سنگ یشب کی تھی یاکسی نے اس کو دی یا اس نے کہیں سے خریدی تھی تو دلیل ہے کہ وہ کوئی عورت بے اصل زوجیت میں لاۓ گا۔اور اگر وہ عورت رکھتا ہے تو اس کے ہاں کوئی لڑکی پیدا ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کچھ سنگ یشب تھا تو دلیل ہے کہ وہ عورتوں کی طرف سے کچھ خیر اور منفعت پاۓ گا۔