حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے کہ یوز یعنی چیتا خواب میں کوئی دشمن ہوتا ہے اوریوز ( چیا ): بنی اس کی اس پر ظاہر ہو جاتی ہے۔ سو اگر کوئی دیکھے کہ دو کسی چیتے سے جنگ اور ڈرائی کر رہا تھا ،اگر وہ اس چیتے پر غالب ہو گیا تو دلیل ہے کہ وہ دشمن پرظفر پاۓ گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی ﷺ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی دشمن کے ساتھ صحبت و ملاقات کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چیتا اس سے بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس سے بھاگ جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چیتے بہت سے اس کے مطیع تھے تو دلیل ہے کہ اس کے دشمن خراب اور ذلیل ہوں گے ۔تو دلیل ہے کہ بقدر اس کے وہ دشمن کا مال لے گا ۔ اور بعض معبر وں نے بیان کیا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس نے چیتے کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کوئی خیر و منفعت نہیں ہے ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے چیتے کواپنی گردن پر اٹھا کر رکھ لیا اور وہ اس کو لے جار ہا تھا تو دلیل ہے کہ وہ کوئی بار اور دشمن کا بوجھ کھینچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کئی چیتے اس کے گھر میں یا کسی موضع و مقام میں آ کر بلند آواز میں نکال رہے تھے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنے دشمنوں کے سبب سے کوئی رنج و تکلیف اور مضرت پاۓ جو کہ بقدران چیتوں اور ان کی ان آوازوں کے ہو جو کہ وہ دیکھ چکا ہووے۔
