خواب
خواب جب سے یہ دنیا پیدا ہوئی ہے ، اور جہاں جہاں بھی آدم زاد آ با دیں، دنیا کے سر حصے میں بسنے والے انسانوں ، ہر قوم کے افراد اور تقریبا ہرآدمی کو بھی کبھی خواب ضرور آتے ہیں، بعض لوگوں کو کثرت سے ، اور بعض کو کبھی کبھار
جس طرح سینما کے پردے پر ہم بے جان تصویروں کو مختلف حالتوں میں متحرک دیکھتے ہیں۔ اور جس طرح ہمیں اس پردہ پر مختلف نظارے ، اور مختلف کردار اپنی اصلی اور حقیقی صورت میں نظر آتے ہیں۔ اسی طرح سوتے میں پردہ دماغ پر ہمیں بعض وقت دل خوش کن ، – بعض وقت دردناک دخطر ناک ، اور بعض وقت عجیب وغریب نظارے نظر آتے ہیں۔ بعض – وقت مردہ بزرگوں ،عزیزوں اور دوستوں سے ملاقات اور گفتگو ہوتی ہے چنانچہ نیند کے عالممیں تم تو واقعات و حادثات دیکھتے ہیں ، اسے خواب کہتے ہیں
خواب کے متعلق تمام روئے زمین اور عالم انسانی میں دو قسم کے نظریات پائے جاتے ہیں ایک گروہ کہتا ہے ، کہ خواب معیض پیش آمدہ واقعات کی نشان دہی کرتے ہیں اور جلن
کہتے ہیں کہ یہ صرف وہم اور ذہنی بیماری کی دلیل ہیں ۔ مگر دراصل یہ دونوں نظریات ایک حد تک درست دیبجا ہیں ، کیونکہ بعض اوقات ذہنی پریشانی ، دماغی خلل ، بے خوابی اور پراگندہ خیالی کی وجہ سے ہی خواب آتے ہیں جن کی حقیقت خیالات پریشان با وہم کے سوا کچھ نہیں ہوتی ۔
لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ اٹل ہے کہ اکثر خواب بچے بھی ہوتے ہیں جن کے ذریعہ انسان کو پیش آمدہ واقعات کی حقیقی تصویر دکھائی جاتی ہے